محمد رضوان کے گلے لگانے پر شاہین شاہ آفریدی کا دلچسپ ردعمل

محمد رضوان کے گلے لگانے پر شاہین شاہ آفریدی کا دلچسپ ردعمل
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے محمد رضوان کی جانب سے گلے لگائے جانے کی وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں ’رول ماڈل‘ قرار دیدیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں گزشتہ روز ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان میچ میں جب شاہین شاہ آفریدی کا سامنا کررہے تھے تو لاہور قلندرز کے کپتان نے رن آؤٹ کرنے کیلئے غصے میں انہیں ڈرایا جس پر محمد رضوان انہیں گلے لگانے کا اشارہ کرتے ہوئے مسکرا دئیے۔ 

محمد رضوان کے اس ردعمل پر مزاج شاہین شاہ بھی مسکرا اٹھے اور اگلی گیند کروانے کیلئے واپس رن اپ لینے چل پڑے۔ شاہین شاہ آفریدی نے اس وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں اس بندے کی انتہائی عزت اور تعریف کرتا ہوں، محمد رضوان کے ساتھ ٹیم میں ہونا، یا حریف کے طور پر کھیلنا ہمیشہ خوشی کی بات ہے۔ وہ ہمیشہ بہترین مقابلہ کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود عاجز رہتے ہیں۔ محمد رضوان نے سب کیلئے شائستہ اور دوستانہ معیار قائم کیا ہے، بلاشبہ رضوان ایک بہترین ’رول ماڈل‘ ہیں۔‘

مصنف کے بارے میں