کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد نواز کی جگہ حسن خان کو ٹیم میں شامل کر لیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد نواز کی جگہ حسن خان کو ٹیم میں شامل کر لیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آل راؤنڈر محمد نواز کی جگہ حسن خان کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے جس کی تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر محمد نواز پاؤں کی انجری کے باعث لیگ کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ہیں جس پر کپتان سرفراز احمد نے افسردگی کا اظہار کیا گیا۔ 
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ان فارم آل راؤنڈر محمد نواز کی جگہ حسن خان کو ٹیم میں شامل کرنے کیلئے پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی سے اجازت طلب کی جس نے حسن خان کی ٹیم میں شمولیت کی منظوری دیدی ہے۔ 
واضح رہے کہ محمد نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’میں ٹخنے کی انجری کی وجہ سے پی ایس ایل کے دوران اپنی ٹیم چھوڑنے سے بہت پریشان ہوں۔ اب میں اپنے گھر سے پرپل فورس کی حوصلہ افزائی کروں گا۔‘

6026c7eedfafb811e733932dee26091c

محمد نواز کے اس پیغام پر ٹیم کے کپتان سرفرار احمد نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’نہ جا یار‘ اور ساتھ ہی رونے والے ایموجی کا استعمال کیا اور ان کیساتھ جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ 

3ef52a60ed2961d56588f1e0a09dc765

مصنف کے بارے میں