تحریک عدم اعتماد کا تگڑا جواب ،تحریک انصاف کا بھی دھماکہ دار اعلان 

PM Imran Khan,PTI, Cabinet Meeting, PTI Ministers

اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے شہباز شریف اور دوسرے چوروں کے دن گنے جا چکے ہیں ،ان لوگوں کو نہ تو اتحادیوں سے اور نا ہی کسی اور جگہ سے این آر او نہیں ملے گا ،تحریک انصاف کا ا سیاسی گلا ٹارگٹ سندھ ہے جس پر پیپلزپارٹی کو ہماری لابنگ کا بھی علم ہے ۔

معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑنے والے عمران حکومت کو گرانے کیلئے اکٹھے ہوگئے ہیں شہباز شریف کے خلاف ملک مقصود سمیت 13 گواہان اپنے ویڈیو بیانات تفتیشی اداروں کو دے چکے ہیں، این آر او نہ ملنے کی صورت میں انہوں نے عدم اعتماد کاپینترامارا، حکومت ایک گھنٹہ رہے یا دس سال ہم اپنے مقصد سے پیچھے ہٹنے والے نہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سندھ کو چھو ڑ کر تمام صوبوں اور آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے ہمارا گلا سیاسی ٹارگٹ سندھ ہے۔ ایم کیو ایم کا مسئلہ بلدیاتی نظام ہے جس میں وہ تحریک انصاف کے ساتھ ملکر پورے سندھ کی بات کررہی ہے۔