لبنان اور کویت میں اس فلم کو کیوں بین کیا گیا ؟

Death On The Nile, Banned In Lebanon & Kuwait

لبنان اور کویت نے سیاسی تحفظات کے باعث فلم ’ڈیتھ آن دی نائل‘ پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس فلم میں اسرائیلی اداکارہ گیل گیدوت نے کام کیا ہے جو ماڈلنگ اور فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل اسرائیل کی فوج میں دو برس کی تربیت بھی حاصل کر چکی ہیں۔

 فلم پر پابندی کا فیصلہ سوشل میڈیا پر شہریوں کی جانب سے مطالبے کے بعد کیا گیا ہے۔

لبنان میں ایسے افراد کے احتجاج کے بعد اس فلم کو بین کیا گیا ہے جو اسرائیل کیخلاف لبنان میں سپورٹرز ہیں ،قطر میں ونڈو وومین پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے ،ڈیتھ آف دی نیل  کو اس ہفتے کے آخر تک مشرق وسطیٰ کے باقی حصوں میں ریلیز کیا جا رہا ہے۔ لبنان یا کویت کی طرف سے پرنٹ میں کسی ترمیم کے لیے کوئی درخواست نہیں کی گئی۔