ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن باکسر عثمان وزیر ٹائٹل کے کامیاب دفاع کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن باکسر عثمان وزیر ٹائٹل کے کامیاب دفاع کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد :ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن باکسر عثمان وزیر ٹائٹل کے کامیاب دفاع کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ،قومی ہیرو کے استقبال کے لئے وفاقی یا گلگت بلتستان حکومت کا کوئی نمائندہ ائرپورٹ نہیں  پہنچا۔ 

ٹائٹل کا دفاع کر کے والے آنے والے قومی ہیرو کااسلام آباد ائرپورٹ پر باکسنگ فینز نے استقبال کیا، انھیں ہار پہنائے اورپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

   عثمان وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہاباکسنگ ایک مہنگا کھیل ہے جس کے لئے  سپانسر شپ کی ضرورت ہے۔ وفاقی اور گلگت بلتستان حکومت  نے   وعدے کے باوجود مجھے اسپانسر نہیں کیا جو افسوس ناک ہے ۔ 

خیال رہے کہ عثمان وزیر نے 4 فروری کو دبئی میں اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کیا تھا،