آئی ایم ایف کی وجہ سے عوام کو جلد ریلیف نہیں دے سکتے: مریم نواز

آئی ایم ایف کی وجہ سے عوام کو جلد ریلیف نہیں دے سکتے: مریم نواز

اسلام آباد: چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں موجود مہنگائی سے انکار نہیں کر سکتی اور ابھی آئی ایم ایف کی وجہ سے عوام کو جلد ریلیف نہیں دے سکتے۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم میں بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔ پاکستان پہنچنے کے بعد نواز شریف کو کہا مجھے توقعات سے زیادہ رسپانس ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے حکومت آئی ہماری سیاسی سرگرمی زیرو تھی جو بڑی غلطی تھی۔ کنونشن میں آئے لوگ دیکھ کر پرویز رشید سے کہا لگتا ہے آٹا مفت ملتا ہے اور ٹماٹر 2 روپے کلو ہے۔ کارکنان کے جذبے سے ایسا لگ رہا ہے مسلم لیگ ن کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کا عہدہ میرا فوکس نہیں۔ تنظیم سازی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہوں، کرسی میری ترجیح نہیں۔ سندھ اور کراچی سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) کو مضبوط کرنا چاہتی ہوں۔ جہاں بھی تنظیم میں کمزوریاں ہیں، انہیں دور کرنا ہے۔ ان دوروں کا مقصد بہترین انتخابی نمائندوں کی تلاش بھی ہے۔ پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں، اسے انتخابی اتحاد نہیں کہہ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی بڑے بھائی ہیں، وہ ناراض نہیں، شاہد خاقان عباسی نوجوانوں کو آگے لانا چاہتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا نواز شریف سے 30 برس سے زیادہ کا تعلق ہے۔ شاہد خاقان عباسی کے پاس چل کر جاؤں گی۔ احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق سب سینئرز کی سرپرستی اور نگرانی میں کام کر رہی ہوں۔ سینئرز کو اپنے پیچھے کھڑا نہیں کرنا چاہتی، میری ایسی پرورش نہیں۔

مریم نواز کا کیپٹن (ر) صفدر کے بیان پر ردعمل دینے سے گریز، کہا کیپٹن (ر) صفدر نے جو بیان دیا وہ ان کی ذاتی رائے ہے۔

مصنف کے بارے میں