شاہد خاقان عباسی کا ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان

شاہد خاقان عباسی کا ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اُن کے قائد صرف نواز شریف ہیں اور وہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ہی الیکشن لڑیں گے ۔

اپنے بیان میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سے برسوں کی وفاداری ہے ، کسی اور سیاسی جماعت کے بارے میں کبھی نہیں سوچا ۔ انہوں نے نئی سیاسی پارٹی بنانے سے متعلق باتوں کو افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن مسلم لیگ ن کی ٹکٹ سے ہی لڑوں گا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے اس قسم کی افواہیں گردش ہیں کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ہم خیال سیاستدان اپنی علیحدہ پارٹی بنانے جا رہے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں