ن لیگ کو چھوڑ کر کسی نئی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بن رہا: مفتاح اسماعیل

ن لیگ کو چھوڑ کر کسی نئی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بن رہا: مفتاح اسماعیل

کراچی: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے واضح کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر کسی نئی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بن رہا ۔

اپنے بیان میں سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ میں نے پارٹی پالیسی کے خلاف بات کی ہے ، اس لیے تنقید ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے مجھ پر تنقید کی انہیں جواب دیا ہے ۔

لیگی رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد معیشت بہتر ہوگی ، اکیلے کوئی ادارہ پاکستان کو بہتر نہیں کرسکتا ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اُن کے قائد صرف نواز شریف ہیں اور وہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ہی الیکشن لڑیں گے ۔

اپنے بیان میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سے برسوں کی وفاداری ہے ، کسی اور سیاسی جماعت کے بارے میں کبھی نہیں سوچا ۔ انہوں نے نئی سیاسی پارٹی بنانے سے متعلق باتوں کو افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن مسلم لیگ ن کی ٹکٹ سے ہی لڑوں گا ۔

مصنف کے بارے میں