پیٹ سے جنگ کی کہانی، بھارتی فوج بھوک سے بلکنے لگی

پیٹ سے جنگ کی کہانی، بھارتی فوج بھوک سے بلکنے لگی

سری نگر:بھارت کے ایک اور فوجی نے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو خط لکھ کر خالی پیٹ کی روداد سنادی ۔شکایت کی کہ بھارتی فوجیوں کو دیے جانے والا کھانا ناقص اور ناکافی ہے،رہائش نامناسب ہے،20 گھنٹے کی طویل ڈیوٹی ہے۔ بی ایس ایف اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج میں کرپشن عروج پر ہے ۔فوجیوں کے راشن کی رقم بدعنوانی کا شکار ہوجاتی ہے ۔
دفاعی کمزوریوں اور مودی سرکار کی نااہلیوں سے ویڈیو فوٹیج میں پردہ اٹھانے والے بی ایس ایف اہلکار کی اہلیہ نے حکومت سے اپنے شوہر کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے جو ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد سے غائب ہے۔