حماس نے اسرائیلی فوجیوں کے موبائل ہیک کر لیے

حماس نے اسرائیلی فوجیوں کے موبائل ہیک کر لیے

یروشلم :فلسطینی کے عسکریت پسند گروپ حماس نے نوجوان لڑکیوں کی تصاویر استعمال کر کے اسرائیلی فوجیوں کے سمارٹ فونز اور مائیکروفونز تک رسائی حاصل کی۔اسرائیلی فوج کے مطابق حماس نے نوجوان لڑکیوں کی تصاویر اور عبرانی الفاظ استعمال کر کے درجنوں اسرائیلی فوجیوں کے سمارٹ فونز کو ہیک کیا۔
تاہم اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس کوئی اہم فوجی تفصیلات حاصل کرنے میں ناکام رہی۔دوسری جانب حماس کے ترجمان نے اس حوالے سے بیان دینے سے انکار کر دیا۔اسرائیلی فوج کے افسر نے کہا کہ حماس نے زیادہ تر فیس بک پر جعلی اکاونٹس بنا کر اسرائیلی فوجیوں کو پھنسایا۔ان جعلی اکاونٹس میں سے ایک اکاو¿نٹ میں کہا گیا 'ایک منٹ میں اپنی تصویر بھجوا رہی ہوں۔
اس پیغام پر فوجی نے کہا 'ہا ہا اچھا۔' اور اس کے بعد ایک سنہری بالوں والی خوبرو لڑکی کی تصویر اس کو ملی ۔فوٹو بھیجنے کے بعد فوجی کو پیغام آیا کہ کیوں نا ہم ایک ایپلیکیشن ڈاو¿ن لوڈ کر لیں تاکہ ہم آسانی سے ویڈیو چیٹ کر سکیں۔اسرائیلی فوج کے مطابق لڑکیوں کے شکنجے میں پھنسنے والے زیادہ تر نچلے عہدوں کے فوجی تھے اور حماس کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی موومنٹ، تعداد اور ہتھیاروں کے بارے میں معلومات درکار تھیں۔