بیت الخلاءتعمیر کیوں نہیں کیا،بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ پر جوتے سے حملہ

بیت الخلاءتعمیر کیوں نہیں کیا،بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ پر جوتے سے حملہ

نئی دہلی: بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کو اُس وقت جوتے کا سامنا کرنا پڑا جب بھارتی شہر بھٹینڈا میںبیت الخلا تعمیر نا کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور شدید احتجاج کیا اور جوتے سے پرکاش سنگھ بادل پر حملہ کر دیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ پر جوتے سے حملہ ریاست میں ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں ہونے والی الیکشن مہم کے دوران ہوا،گاﺅں کے لوگ نے پرکاش سنگھ کو خطاب سے روک دیا اور الزام کگایا کہ وزیراعلیٰ نے ہمارے علاقے میں بیت الخلاءتعمیر کیوں نہیں کیے،اس دوراں ایک شخص نے جوتے سے حملہ کیا تاہم جوتے سے حملہ کرنے والے کو پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔