پاکستان جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑمیں شامل نہیں ہونا چاہتا، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ

پاکستان جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑمیں شامل نہیں ہونا چاہتا، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ

اسلام آباد؛ ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑمیں شامل نہیں ہونا چاہتاجبکہ پاکستان نے تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور ایٹمی عدم پھیلاؤ سے متعلق اہم کاوشیں کی ہیں۔وزارت خارجہ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیکرٹری تسنیم اسلم نے میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول رجیم کے وفد کو بریفنگ دی۔تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ تباہی پھیلانےوالےہتھیاروں اورایٹمی عدم پھیلاؤسےمتعلق پاکستان نےاہم کاوشیں کی ہیںاور پاکستان ہتھیاروں کی ترسیل سےمتعلق عالمی معیارپرسختی سےکاربندہے۔پاکستان کو پرامن مقاصد کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے حصول میں رکاوٹیں دور ہونی چاہئیںجبکہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل نظام سے علاقائی امن اور خطے کو خطرات لاحق ہیں۔

تسنیم اسلم نے مزید کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑمیں شامل نہیں ہونا چاہتا،جبکہ پاکستان ایم ٹی سی آرسے کئی سال سےمنسلک اورتکنیکی اجلاس میں شرکت کرچکاہے۔

مصنف کے بارے میں