اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی، راحیل شریف کے متعلق ساری خبریں جھوٹ پر مبنی

اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی، راحیل شریف کے متعلق ساری خبریں جھوٹ پر مبنی

اسلام آباد:گزشتہ ایک ہفتے سے جنرل راحیل شریف کے متعلق خبریں گردش میں تھیں کہ اُنھوں نے سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کی سربراہی دے دی گئی۔ اس سلسلے میں اب مشیر خارجہ سر تاج عزیز کا بیان سامنے آیا ہے جس میں مشیر خارجہ نے سینٹ میں خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ جنرل راحیل شریف کو اسلامی ممالک کی سربراہی کی پیشکش نہیں ہوئی۔


مشیر خارجی نے واضح کیا کہ اگر اس قسم کی کوئی پیشکش ہوئی تو ضرور اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ یاد رہے اس سے پہلے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اس بات کا اعتراف کیا تھا جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب میں اسلامی فوج کی کمان سونپی جا رہی ہے