حادثہ یا خودکشی؟ ملتان میں نجی ہوٹل کی چھت سے گر کر جاپانی انجینئر ہلاک

حادثہ یا خودکشی؟ ملتان میں نجی ہوٹل کی چھت سے گر کر جاپانی انجینئر ہلاک

ملتان میں نجی ہوٹل کی چھت سے گر کر جاپانی انجنئیر ہلاک ہوگیا .جاپانی شہری ڈی جی خان میں سڑکوں کی تعمیر کے پراجیکٹ پر کام کر رہا تھا. پولیس نے ہوٹل سیل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے. پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا بھی امکان ہے جاپانی شہری نے خود کشی کی ہو۔

ملتان میں طارق روڈ پرواقع نجی ہوٹل کی چھت سے گرکر جاپانی انجینئر"اوکومارا "ہلاک ہوگیا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اورہوٹل کوسیل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا.
جاپانی انجنئیرڈیرہ غازی خان میں جاری ایک ترقیاتی منصوبے پر کام کررہا تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ جاپانی باشندے کے کمرے سے ایک خط بھی موصول ہوا ہے، خط جاپانی زبان میں تحریرہے جس کے لیے مترجم کو طلب کرلیا گیا ہے.پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق رات 3 بجے کے قریب "اوکو مارا "اپنے کمرے 203 سے باہرنکلا اورٹیرس پرٹہلتا رہا ,ساڑھے 3 بجے وہ جس راستے سے چھت کی جانب گیا وہ بہت چھوٹا راستہ تھا. اس کی موت حادثاتی ہے یا خود کشی ,ہر زاویے سے تفتیش کی جا رہی ہے.

مصنف کے بارے میں