ایم کیو ایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر صاحب عرف صدام حسین گرفتار، 8افراد کے قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف

ایم کیو ایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر صاحب عرف صدام حسین گرفتار، 8افراد کے قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی میں ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر صاحب عرف صدام حسین کو گرفتار کر لیا گیا ، ملزم نے غیر قانونی دفاتر مسمار کئے جانے پر تنظیمی اسلحہ مختلف مقامات پر دفن کر دیا تھا۔ دوسری جانب نیو کراچی اور ناظم آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں میں دو زخمیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

سعود آباد پولیس کے مطابق ملزم نے سیاسی جماعت کے غیر قانونی دفاتر مسمار کئے جانے کے دوران اسلحہ مختلف مقامات پر دفن کر دیا تھا،جبکہ رینجرز نےچھپایا گیا اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے ، پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھی بھی ٹارگٹ کلنگ کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

دوسری جانب نیو کراچی میں پولیس نے مبینہ طور پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزمان ذیشان خان عرف کمانڈو اور سید زیشان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فون ، نقدی اور موٹرسائیکل بر آمد کر لی گئی ۔ ملزمان لوٹ مار،موٹرسائیکل چوری اور بھتہ وصولی کی وارداتوں میں ملوث ہیں،ادھر ناظم آباد میں پولیس نے کاروائی میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی ہے۔

مصنف کے بارے میں