شیرخوار بچی کو تشدد کا نشانہ بنانے والا باپ گرفتار

شیرخوار بچی کو تشدد کا نشانہ بنانے والا باپ گرفتار

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں پولیس نے شیرخوار بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔
گزشتہ شام یہ گرفتاری مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل کی ہدایت پر عمل میں آئی۔ مکہ مکرمہ کی امارت کے سرکاری اکاونٹ پر کی جانے والی ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے باپ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ادھر بچی کی والدہ نے شوہر اور بچی کے ساتھ اپنے تعلق کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سوشل میڈیا پر مذکورہ خاتون کو بڑے پیمانے پر توجہ حاصل ہوئی۔

سعودی وزارت محنت اور سماجی ترقی کے سرکاری ترجمان خالد ابو الخلیل نے بچی کی والدہ تک پہنچنے اور وزارت کی شاخ کے ڈائریکٹر کی مذکورہ خاتون سے ملاقات کی تصدیق کی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ بچوں کو ایذا رسانی سے محفوظ رکھنے کے نظام کے تحت تمام تر مطلوبہ اقدامات کئے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں