سعودی عرب روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں لیے بڑی خبر آگئی ۔۔!!!

سعودی عرب روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں لیے بڑی خبر آگئی ۔۔!!!

اسلام آباد: پاکستانیوں کے لیے ایک اچھی خبر آگئی ۔ اب سعودی عرب جانے والوں کو بہت جلد یہ نایاب موقع دستیاب ہو گا۔

حکومت پاکستان نے سعودی عرب کو ڈاکٹر اور میڈیکل سپیشلسٹ فراہم کرنے کافیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں سعودی وفد پاکستان میں ہی انٹرویو کرے گا جس کے بعد منتخب ہونیوالے ڈاکٹروں کو سعودی عرب بلالیا جائے گا۔

وزارت اوورسیزپاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ سے وابستہ ڈیپارٹمنٹ اوورسیز امپلائمنٹ کارپوریشن رواں ماہ میڈیکل ڈاکٹروں کو سعودی عرب بھیجنا شروع کردے گا اور اس ضمن میں کنسلٹنٹس ، سپیشلسٹس اور ڈاکٹروں کے انتخاب کیلئے کارپوریشن 14اور15جنوری کو کراچی میں انٹرویو کرے گی جنہیں سعودی عرب بھیجا جائے گا۔

کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر پرویز احمد جنجوعہ نے بتایاکہ سعودی وزارت صحت کا ایک وفدپاکستان آئے گا اور سعودی عرب میں عسیر، باہااور بشا ءسمیت مختلف علاقوں میں ڈاکٹروں کی ضرورت ہیں، اُنہیں کانسلٹنٹ، سپیشلسٹ، انٹرنل میڈیسن ماہرین، پیڈیاٹرک، جنرل سرجری، آرتھوپیڈک، فیملی میڈیسن، انستھیزیااور ریڈیالوجی کے ماہرین کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے بتایاکہ تنخواہیں ، قواعدو ضوابط اور دیگر مراعات کا تعین انٹرویو کے وقت ہوگا۔

مصنف کے بارے میں