کینیڈین کمپنی نے بھارتی پرچم قدموں تلے روند دیا، تمام بھارتی غصے سے لال پیلے ہو گئے

کینیڈین کمپنی نے بھارتی پرچم قدموں تلے روند دیا، تمام بھارتی غصے سے لال پیلے ہو گئے

ڈور میٹ بنانے والی مشہور کینڈین کمپنی نے بھارتی ترنگا قدموں تلے روند دیا۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے معاملے پر شدید برہمی دکھاتے ہوئے کمپنی کو بڑی دھمکی دے ڈالی۔

کینیڈا کی کمپنی 'ایما زون ' بھارتی پرچم کے ڈیزائن والا ڈورمیٹ اور جوگرز فروخت کرنے لگی۔ اپنے پرچم کی اس توہین پر بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج سیخ پا ہو گئیں۔ 
سشما سوراج نے ٹویٹ میں ایمازون سے کہا ہے کہ وہ معافی مانگے اور ان ڈور میٹس کی فروخت کو فوری طور پر روکیں۔بھارت کی جانب سے شدید ردعمل کے بعد ایمازون کی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ مصنوعات اب برائے فروخت نہیں ہیں۔ایمازون مختلف ممالک کے جھنڈوں سے بنے ڈور میٹس فروخت کرتی ہے ۔

مصنف کے بارے میں