گوگل نے پاکستان کو بڑی آفر کر دی

گوگل نے پاکستان کو بڑی آفر کر دی

اسلام آباد : عالمی سرچ انجن ادارہ گوگل نے پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں کی ڈیجٹلاءزیشن میں کمپنی کے اشتراک کی پیشکش کر دی.گوگل کی ڈائریکٹر این لیون کی اسحاق ڈار سے  اہم ملاقات ہوئی .  جس میں گوگل نے پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں کی ڈیجٹلاء زیشن میں کمپنی کے اشتراک کی پیشکش کر دی۔

 ملاقات کے بعدوزیرخزانہ  اسحاق ڈار کا کہنا تھا  کہ   گوگل جنوبی ایسٹ ایشیاء اور گریٹر چائنا کے مابین پبلک پالیسی اور حکومتی تعلقات کے بارے اپنا پلان جمع کرائے .حکومت تمام شراکت داروں کی مشاورت سے اس پر غور کریگی . ہماری حکومت مقامی و غیرملکی سرمایہ کاروں کو مساوی مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے.