موسم کے بارے میں اہم خبر آگئی، خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب میں بارشیں۔۔۔۔

موسم کے بارے میں اہم خبر آگئی، خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب میں بارشیں۔۔۔۔

لاہور: بالائی علاقوں میں پہاڑوں کی چوٹیوں نے برف کا سفید دوشالہ اوڑھ رکھا ہے جبکہ متعدد راستے بھی تاحال بند ہیں۔
بلوچستا ن کے راستے مغربی ہوائیں آج ملک میں داخل ہونگی جس کے بعد صوبے کے بیشترحصوں میں بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب، فاٹا اور سندھ کے بعض علاقوں میں بھی رواں ہفتے بادل برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ادھر بالائی علاقوں میں رگوں میں خون جمادینے والی سردی سے معمولات زندگی متاثر ہیں۔اسکردو میں آج پارہ مزید گرگیا جو منفی سولہ ڈگری سینٹی گریڈ کوچھونے لگا۔
قلات میں درجہ حرارت منفی آٹھ،کوئٹہ منفی پانچ اور ژوب میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
موسم کی خبر دینے والوں نے آئندہ دنوں میں پہاڑی علاقوں میں مزید برفباری کاامکان ظاہر کیا ہے،میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف پڑنے سے سردی کی شدت میں اضافے کی توقع ہے۔

مصنف کے بارے میں