سانپ نے فلائٹ ہائی جیک کر لی ۔

سانپ نے فلائٹ ہائی جیک کر لی ۔

دبئی سے مسقط جانے والی امارات ائیر لائنز کی ایک پرواز کو سانپ کی موجودگی کے بعد منسوخ کردیا گیا۔امارات ائیرلائنز نے ایک بیان میں کہا کہ دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سامان اتارنے اور چڑھانے پر مامور عملہ کو طیارے کے کارگو والے حصے میں ایک سانپ موجود ملا۔اس سانپ کی موجودگی کا پتا چلنے کے بعد طیارے کی مکمل تلاشی لی گئی ہے اور اس کے بعد اس کو سروس کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔فوری طور پر یہ پتا نہیں چل سکا کہ یہ سانپ طیارے میں کیسے گھس آیا تھا۔واضح رہے کہ نومبر میں ائیرمیکسیکو کی ایک پرواز میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا اور درجہ اول کے مسافروں کے حصے میں سامان رکھنے کی جگہ سے ایک سانپ نیچے آن گرا تھا۔ اس واقعے میں کسی مسافر کو کوئی نقصان تو نہیں پہنچا تھا اور تمام سانپ کے کاٹے سے محفوظ رہے تھے لیکن بعض مسافروں کی سانپ کو اچانک دیکھنے کے بعد حالت غیر ہوگئی تھی۔

مصنف کے بارے میں