انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی شمالی کوریا کو لے ڈوبی۔۔۔

انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی شمالی کوریا کو لے ڈوبی۔۔۔

نیو یارک: امریکا نے شمالی کوریا کی طرف سے 'انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی اور سنسرشپ کی پالیسیوں' کی بنا پر شمالی کوریا کے 7اداروں اور افراد پر پابندی عائد کر دی ہے جن میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی بہن بھی شامل ہے۔

امریکا کی طرف سے جن اداروں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں شمالی کوریا کی لیبر کی وزارت اور پلاننگ کمیشن بھی شامل ہے۔ان پابندیوں کی وجہ سے امریکہ میں ان کی جائیداد اور اثاثوں کو منجمد کر دیا گیا ہے۔امریکی شہریوں پر شمالی کوریا کے ان سات افراد اور اداروں سے لین دین پر پابندی ہو گی۔

محکمہ خارجہ کےترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ شمالی کوریامیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔جن افراد پر پابندی عا'ئد کی گئی ہے ان میں کم جونگ اُن کی چھوٹی بہن اور شمالی کوریا کی پروپیگنڈا ایجنسی کے نائب سربراہ بھی شامل ہیں جو بنیادی طور پر میڈیا کے سنسرشپ کی ذمہ دار ہے۔

مصنف کے بارے میں