عالیہ بھٹ کی تصویر مذاق کا باعث بن گئی،مگرکیوں؟

عالیہ بھٹ کی تصویر مذاق کا باعث بن گئی،مگرکیوں؟

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کے بارے میں کہا جائے کہ وہ اس وقت بالی و وڈ کی سب سے مقبول اداکارہ ہیں تو غلط نہ ہوگا۔انہوں  نے  بہت کم عرصے میں بہترین پرفارمنس دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے،جس پر ان کے والد ہدایت کار مہیش بھٹ کو اپنی بیٹی پر فخر ہے جس کا اظہار وہ کئی بار کر چکے ہیں۔حال ہی میں عالیہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شئیر کی ہےجس میں وہ ایک  معروف کمپنی کے اسمارٹ فون کی تشہیر کرتی نظر آرہی ہیں،جبکہ ان کے والد  اس تصویر کے ساتھ سیلفی بنارہے ہیں۔

عالیہ نے یہ تصویر بہت شوق سے اپنے اکاؤنٹ پر شئیر کی ہے لیکن ان کے مداح بھی کسی سے کم نہیں ،ایک شخص نے کمنٹ میں لکھا ہے کہ بیٹی کسی اور کمپنی کے فون کی تشہیر کررہی ہے جبکہ ان کے والد ایپل کا فون استعمال کررہے ہیں۔اداکارہ کے مداح نے مذاق ہی مذاق ہی میں  سچ بیان کردیا۔

مصنف کے بارے میں