اداکارہ ایمی ایڈمز واک آف فیم میں شامل

اداکارہ ایمی ایڈمز واک آف فیم میں شامل

نیویارک : ہولی وڈ اداکارہ ایمی ایڈمز بھی واک آف فیم میں شامل ہوگئی ہیں ،اداکارہ نے واک آف فیم کے ستارے پر اپنے ہاتھوں کے نشانات ثبت کر کے واک آف فیم میں شمولیت حاصل کرلی ہے۔ بیالیس سالہ خوبرو اداکارہ ایمی ایڈمز کا ستارہ اب ہولی وڈ واک آف فیم میں جگمگاتا نظر آئے گا۔

ہولی وڈ فلم نوکٹرنل اینیمل اورارائیول میں شاندار اداکاری کے جوہردکھانے پر اداکارہ ایمی ایڈمزبھی واک آف فیم میں شامل ہوگئی ہیں۔ایمی ایڈیمز اپنی جانداراداکاری کی بدولت ساٹھ ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہیں۔ ایک سو چوہتر سے زائد نامزدگیاں حاصل کرنے والی ایمی ایڈمز،سات گولڈن گلوب ایوارڈز اور پانچ آسکر ایورڈز بھی جیت چکی ہیں۔

واک آف فیم میں اداکارہ ایمی ایڈمز کا ستارہ دو ہزار پانچ سو اٹھانوے نمبر پرجگمگائے گا،اداکارہ نے واک آف فیم کے ستارے پر اپنے ہاتھوں کے نشانا ت ثبت کر دئیے ہیں۔ ہولی وڈ واک آف فیم میں نصب ان ستاروں پرانٹرٹینمٹ کی دنیا میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے ہاتھوں کے نشانات ثبت کئے جاتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں