امریکا اور یورپ ٹھنڈ سے جم گئے،61افراد ہلاک

امریکا اور یورپ ٹھنڈ سے جم گئے،61افراد ہلاک

لندن: طوفانی ہواؤں، بارشوں اور بر ف باری نے کئی ممالک میں نظام زندگی معطل کر رکھا ہے،گزشتہ ہفتے سے جاری سردی کی لہر نے یورپ میں 61 افراد کی جان لے لی ہے۔

برطانیہ کےکئی علاقوں میں طوفانی ہواؤں سےگاڑیاں الٹ گئیں ، 80 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ اسکاٹ لینڈ میں سڑکوں پر ٹریفک جام کی وجہ سے رش بڑھ گیا ۔
ادھرترکی میں 5روز میں122سینٹی میٹر برف پڑ چکی ہے۔ چند علاقوں میں اسکول تاحال بند اور سینکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں ہیں۔
برفباری نے سربیا، ہنگری اور یونان میں بھی بے گھرتارکین وطن کو موسم کی سختیوں کا شکار کردیا ہے۔

رومانیہ، بولیویا، پرو اور اٹلی میں بھی برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہے۔

مصنف کے بارے میں