ہالی ووڈ کی معروف شخصیت دپیکا پڈوکون کیلئے بھارت پہنچ گئے

ہالی ووڈ کی معروف شخصیت دپیکا پڈوکون کیلئے بھارت پہنچ گئے

ممبئی: ہالی ووڈ اداکار وین ڈیزل دپیکا پڈوکون کی دعوت پر بھارت پہنچ گئے جہاں ہالی ووڈ فلم ’’ٹریل ایکس:ریٹرن آف ژینڈر کیج‘‘ کی تشہیری مہم میں شرکت کریں گے۔

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون بھارتی فلم نگری میں کامیابی کے بعد ہالی ووڈ میں قدم جمانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور جلد ہی نامی گرامی اداکار وین ڈیزل کے ساتھ فلم ’’ٹرپل ایکس: ریٹرن آف ژینڈر کیج‘‘ میں ایکشن میں نظر آئیں گی جب کہ  دونوں اداکاروں کی فلم کے علاوہ بھی اچھی کیمسٹری دیکھنے کو مل رہی ہے اورگزشتہ دنوں ہالی ووڈ اداکار کی جانب سے میکسیکو میں ڈمپل گرل کی سالگرہ منائی گئی تھی لیکن اب وین ڈیزل دپیکا کے لیے بھارت بھی پہنچ گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں