امریکا نے ایسی بندوق تیار کر لی جو موبائل جیسی دکھائی دیتی ہے

امریکا نے ایسی بندوق تیار کر لی جو موبائل جیسی دکھائی دیتی ہے

امریکا میں موبائل فون جیسی نظر آنے والی بندوق تیار کرلی گئی۔صفر اعشاریہ 38 کیلیبر کی ہینڈ گَن ’آئیڈیل کَنسیل‘ جو فولڈ ہونے کے بعد ایک عام موبائل فون کی طرح نظر آنے لگتی ہے اور جس کی فروخت کا آئندہ چند ماہ میں آغاز ہوجائے گا، جس کے بعد اسے غیر قانونی طور پر یورپ درآمد کیے جانے کے امکانات ہیں۔امریکی ریاست مینیسوٹا کے ایک مینوفیکچرر کی جانب سے تیار کردہ اس ڈبل بیرل پستول میں دو گولیاں ڈالی جاسکتی ہیں، جبکہ اس میں نشانے میں مدد کے لیے لیزر لائٹ بھی موجود ہے۔

پستول پکڑنے کی جگہ کو اگر فولڈ کردیا جائے تو یہ پستول موبائل فون کی شکل اختیار کرلیتی ہے، جبکہ اس جگہ کو کھول کر پستول کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پستول کے مینوفیکچرر کو اسے فروخت کے لیے پیش کیے جانے سے قبل ہی 12 ہزار آرڈرز مل چکے ہیں، جبکہ اس بندوق کی قیمت 395 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔امریکا میں موبائل فون کی شکل کی اس بندوق کو تیار کیے جانے کے بعد یورپ میں پولیس کو چوکس رہنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔