مصر نے شامی تنازع سے متعلق صاف انکار کر دیا

مصر نے شامی تنازع سے متعلق صاف انکار کر دیا

برلن: مصر کے وزیر خارجہ سامع شکری نے جرمن دارالحکومت برلن میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اُن کا ملک شامی تنازع میں کسی صورت شریک نہیں ہو گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ گزشتہ چھ برسوں سے عالمی برادری کی توجہ اِس تنازع کی جانب مبذول کرانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ شکری کے مطابق تنازع کا حل فریقین کے درمیان امن معاہدے سے ہی ممکن ہے۔

مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ اُن کا ملک شامی اپوزیشن کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے پر کام کر رہا ہے۔ شکری کے بقول شامی حکومت کو لچک دکھانے کے لیے قاہرہ حکومت نے کئی مرتبہ کہا ہے اور سیاسی عمل سے ہی مکمل امن قائم ہو گا۔

مصنف کے بارے میں