ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ برطانیہ منسوخ کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ برطانیہ منسوخ کر دیا

لندن: دی انڈیپنڈنٹ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دورہ اس وجہ سے منسوخ کیا کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ برطانیہ میں ان کا پرجوش استقبال نہیں کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی جگہ اب سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹیلرسن برطانیہ جائیں گے۔ اس حوالے سے ابھی تک وائٹ ہاؤس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آ سکا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے فروری میں 750 ملین پاؤنڈز کی لاگت سے لندن میں تعمیر ہونے والی سفارت خانے کی عمارت کا افتتاح کرنا تھا تاہم انہوں نے اس پروگرام کو اس وجہ سے ترک کر دیا ہے کہ وہاں ان کا استقبال اچھی طرح نہیں کیا جائے گا اور دوسری جانب وہ ملکہ برطانیہ سے بھی ملاقات نہیں کر پائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق اس دورے کے دوران ٹرمپ کی برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں فروری کے آخر میں ملاقات شیڈول تھی۔ گذشتہ ماہ برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی نے اپنے حامیوں کو مظاہروں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ کو واضح پیغام بھیجا جائے گا کہ برطانیہ میں ان کا استقبال نہیں کیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں