سعودی فورسز نے حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنادیا

سعودی فورسز نے حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنادیا

نجران:حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل حملہ سعودی فورسز نے ناکام بنا دیاجبکہ تباہ شدہ میزائل کے ٹکڑے ایک کار پر گرے جس سے اس کو جزوی نقصان پہنچا۔عرب میڈیا کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی شہر نجران پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا جو کہ سعودی فضائی دفاعی فورسز کی جانب سے فضا میں ہی تباہ کردیا گیا ۔


سوشل میڈیا پر نجران کے علاقے میں گرنے والے میزائل کی تصاویر شیئر کی گئی جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس میزائل کے ایک کار پر گرنے کی وجہ سے گاڑی کو نقصان پہنچا ہے ۔تاہم اس سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

عرب اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں میزائل حملے کلی تصدیق کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ اس میزائل کا ہدف شہری اور آبادی والے علاقے تھے لیکن اس کو پیٹریاٹ بریگیڈز نے نجران کی فضا میں ناکارہ بنا دیا ہے اور اس کے ٹکڑے زمین پر گرنے سے ایک شہری کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ ترجمان کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ اس میزائل حملے سے کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔