کراچی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی: کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبرایک میں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت پولیس اہلکار شاکر ولد شکیل احمد کے نام سے ہوئی۔ واقعے کی خبر ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ایس پی آفس میں تعینات تھا اور ڈیوٹی پر جانے کے لیے گھر سے نکلا تھا کہ راستے میں گولیوں کا نشانہ بن گیا۔ پولیس نے قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں