بھارتی وزیر اپنی ہی نیوی پر برس پڑا

بھارتی وزیر اپنی ہی نیوی پر برس پڑا

ممبئی:بھارتی یونین وزیر نے اپنی ہی نیوی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ”ا نڈین نیوی اپنے ترقیاتی کاموں کو پھیلا رہی ہے اور ہم ان کو ہم جنوب ممبئی کے پوش علاقے میں ایک انچ زمین کا ٹکڑا بھی ہتھیانے نہیں دیں گے“۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیتن گڈکری نامی یونین وزیر نے یہ بات ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں میں نیوی کے سینئر افسران کی موجودگی میں کی۔وزیر نے مزید کہا کہ ” حکومت ہماری ہے نہ کہ نیوی اور وزارت دفاع کی“۔

تقریب میں خطاب کرتے ہوئے گڈکری کا کہنا تھا کہ نیوی والے میرے پاس ایک پلاٹ دیکھنے کیلئے آئے میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں ان کو پلاٹ تو کیا زمین کا ایک انچ کا ٹکڑا تک بھی نہیں دیں گے،ہر کوئی جنوب ممبئی کی مہنگی جگہ پر کوارٹر اور فلیٹ بنانا چاہتا ہے۔

انہوں نے نیوی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کا احترام کرتے ہیں ،لیکن آپ کو چاہیے کہ پاکستان بارڈر پر جائیں اور وہاں پر گشت کریں۔یونین وزیر نے یہ بھی کہا کہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہاں پر رہے اور گھر بنائے مگر صر کچھ خاص لوگوں اور سینئر حکام کو ہی وہاں پر رہنا چاہیے ۔