جہانگیر ترین نے نااہلی کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کر دی

جہانگیر ترین نے نااہلی کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد: جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں نااہلی کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی۔ جہانگیر ترین نے نظر ثانی درخواست کے ساتھ بیان حلفی بھی جمع کروا دیا۔ جہانگیر ترین کی جانب سے حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ کاغزات نامزدگی میں ارادتاً یا جان بوجھ کر اثاثے چھپانے کی کوشش نہیں کی۔

خود کو اور اپنی بیوی کو تاحیات بینیفیشری بنانا محض حفاظتی اقدام تھا۔ٹرسٹ پاکستان کے بینکنگ چینلز سے واجبات کی منتقلی کے زریعے قائم کیا۔ میرے چار بچے ہیں اور چاروں شادی شدہ اور خود مختار ہیں۔

یاد رہے گزشتہ سال چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جہانگیر ترین کو اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں