ریما کی بیٹے کے ہمراہ پاکستان آمد،نئی فلم شروع کرنیکا فیصلہ

ریما کی بیٹے کے ہمراہ پاکستان آمد،نئی فلم شروع کرنیکا فیصلہ

لاہور :فلمسٹاروہدایتکارہ ریماخان اپنے بیٹے کے ہمراہ گزشتہ روزامریکہ سے پاکستان پہنچ گئیں ،وہ دوماہ تک لاہورمیں قیام کریں گی اس دوران وہ ملٹی نیشنل کمپنی کی تقریب اوربعض ثقافتی پروگرامزمیں بھی شرکت کریں گی۔

ریماخان نے اپنی نئی فلم کاپراجیکٹ شروع کرنے کافیصلہ کیاہے۔انہوں نے چندبرس قبل نئی فلم بنانے کااعلان کیاتھاتاہم فلمی صنعت کے حالات کودیکھتے ہوئے انہوں نے اپناپراجیکٹ ملتوی کردیاتھااب وہ اس پرباقاعدہ کام شروع کرنے کاارادہ رکھتی ہیں۔

ان کی فلم کی شوٹنگ پاکستان کے علاوہ بیر ون ملک میں بھی ہوگی اوروہ اپنی فلم کوبین الاقوامی معیارکے مطابق بنانے کی خواہش مندہیں۔یادرہے کہ ریماخان اس سے قبل بھی فلمیں بناچکی ہیں جنہیں فلم بینوں کی طرف سے بے حدپذیرائی ملی تھی۔