متحدہ عرب امارات کے سفیر کی پاکستانی خاتون پھل فروش کی مدد کرنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے سفیر کی پاکستانی خاتون پھل فروش کی مدد کرنے کا اعلان

اسلام آباد:سوشل میڈیا نے اسلام آباد کی خاتون پھل فروش یاسمین بی بی کی مشکل حل کردی اور پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے ”فروٹ لیڈی“ کے نام سے جانی جانیوالی یاسمین بی بی کی مالی امداد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پریاسمین بی بی کی تصویریں وائرل ہونے کے بعد پاکستان میں یو اے ای کے سفیر حامد عبید الزابی اسلام آباد کے پوش علاقے ایف الیون سیکٹر میں پھل فروش خاتون کے پاس گئے اور ان کی مالی مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے یاسمین بی بی کے ساتھی تصاویر بھی بنوائیں ۔اس بات کا اعلان یو اے ای کے سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے کیا گیا۔یاد رہے کہ6 ہفتے قبل فیس بک پر کچھ لوگوں کے ایک گروپ نے یاسمین بی بی کی مدد کیلئے کوششیں شروع کی تھیں۔

یاسمین بی بی عام طور پر اسلام آباد کے پوش علاقے میں ایک ریڑھی پر پھل لگائے ہوتی ہے اور اپنے بچوں کی روزی روٹی کماتی ہے۔یاسمین بی بی کے شوہر کا کچھ عرصہ پہلے انتقال ہوچکا ہے اور وہ اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے بھیک مانگنے کے بجائے پھل بیچنا مناسب سمجھتی ہیں۔


یاسمین بی بی گولڑہ شریف میں رہتی ہے اور وہیں کی منڈی سے پھل خرید کر ریڑھی لگاتی ہے۔ سوشل میڈیا پر جیسے ہی یاسمین بی بی کی خبر پھیلنے لگی تو یہ متحدہ عرب امارات کے سفیر حامد عبید الزابی کی نظر سے گزری جس پر جلال شیرازی ذاتی طور پر یاسمین بی بی سے ملنے پہنچ گئے اور انہوں نے اسکی مالی مدد کرنے کی ہامی بھر لی۔سفیر نے پاکستانی خاتون کو عزم و ہمت کی عظیم مثال قرار دیا۔

6e776aea7785df6ae3cf82989fa2b42e