جہانگیر ترین کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

جہانگیر ترین کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن سیکریٹری جنرل اور سابق ایم این اے جہانگیر ترین کا ہیلی کاپٹر با ل بال حادثے سے بچ گیا ۔تفصیلا ت مطابق جہانگیر ترین پیر آف سیالوی سے ملنے جارہے تھے ۔


تاہم مندرا کے قریب ہیلی کاپٹر کو خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کروانی پڑ گئی ۔ جہانگیر ترین کے ساتھ اسحاق خاکوانی اور عامر کیانی بھی تھے ، جہانگیر ترین نے حادثے میں بال بال بچنے پر شکر اد ا کیاہے ۔ان کا کہناتھا کہ اللہ کے کرم سے سب خیریت سے ہیں ۔