اگر میں چیف جسٹس ہوتا تو اب تک ملزم پکڑا جا چکا ہوتا : افتخار محمد چوہدری

اگر میں چیف جسٹس ہوتا تو اب تک ملزم پکڑا جا چکا ہوتا : افتخار محمد چوہدری

قصور :  سابق چیف جسٹس آف  پاکستان افتخار محمد چوہدری  قصور میں ہونے والے دلخراش واقعے کے بعد زینب کے گھر پہنچ گئے ۔جہاں انہوں نے زینب کے گھر والوں سے تعزیت کی ۔

تعزیت کے بعد افتخار محمد چوہدری  نے نیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں چیف جسٹس ہوتا تو اب تک ملزم پکڑا جا چکا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کہتی ہے مجرم ایک سیریل کلر ہے ۔ ملزم ایک سیریل کلر ہے تو پھر اس حکومت کی ناکامی کھل کر سامنے آ گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ  ملزم کو پھانسی کی سزا دی جانے چائیے. افتخار چوہدری زینب کے گھر تعزیت کے بعد نماز کے لیے مسجد گئے۔

یاد رہے کہ پنجاب کے شہر قصور میں گزشتہ دنوں کمسن بچی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا جس کی لاش کچرا کنڈی سے ملی۔قتل کی لرزہ خیر واردات سے قصور بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور شہر میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہوگیا جب کہ اس دوران پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد بھی جاں بحق ہوئے۔