ابوظہبی، بلدیہ نے گاڑی صاف نہ رکھنے پر 3000 درہم کا جرمانہ مقرر کر دیا

ابوظہبی، بلدیہ نے گاڑی صاف نہ رکھنے پر 3000 درہم کا جرمانہ مقرر کر دیا

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے صدر مقام ابوظبی کی بلدیہ نے گاڑی صاف نہ رکھنے پر 3000 درہم کا جرمانہ مقرر کر دیا۔ بلدیہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی صفائی کا خیال رکھیں وگرنہ ان پر 3 ہزار درھم تک کا جرمانہ او رگاڑی ضبط کی جا سکتی ہے۔  

پہلی خلاف ورزی پر بلدیہ سے رجوع کرنے والے کو 50 فیصد تک رعایت دی جا سکے گی البتہ دوسری بار خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا کر دیا جائے گا۔ گاڑی کی ضبطی پر آنے والے اخراجات مالک سے وصول کئے جائیں گے۔

ابوظہبی کی بلدیہ کے افسران نے صنعتی علاقے میں چھاپے مار کر 178 گاڑیوں کے مالکان کو انتباہ جاری کیا۔ مالکان اپنی گاڑیوں سے لاپروائی برت رہے تھے۔ تین دن کے اندر اندر انہیں بلدیہ سے رجوع کرنا ہو گا وگرنہ گاڑی اٹھوا لی جائے گی۔ ماضی میں مہلت کا دورانیہ تین دن کے بجائے چودہ دن تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں