امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطہ

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطہ

راولپنڈی :  امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید  باجوہ کو ٹیلیفون کیا اور ٹرمپ کی  ٹویٹ کے بعد ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال  کیا ۔آرمی چیف نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کو دو ٹوک پیغام دیا کہ امریکی امداد نہیں چاہتے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم سمجھتی ہے کہ امریکا نے پاکستان کو دھوکا دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم امریکی امداد نہیں چاہتے لیکن اس کے باوجود دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل جوزف نے کہا کہ افغانستان کے خلاف پاکستانی سرزمین استعمال کرنے والوں سے نمٹنا میں تعاون چاہتے ہیں اور امریکا پاکستان کے اندر کسی یکطرفہ کارروائی کا نہیں سوچ رہا۔

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم آپریشن ردالفساد کے ذریعے پہلے ہی کئی کارروائیاں کررہے ہیں، پاکستان میں ہررنگ و نسل کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔