نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں : شاداب خان

نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں : شاداب خان

شاداب خان نے کہا ہے کہ غلطی کی گنجائش نہیں ، نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں فتح کا عزم لیے میدان میں اتریں گے. بیٹنگ میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں جبکہ  بولنگ میں بہتری لانے کیلیے کوشاں ہوں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹنگ میں اپنی کارکردگی سے خوش ہیں. ہم اپنی ہوم سیریز یو اے ای میں کھیلتے رہے ہیں جس کی وجہ سے وہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ تھے تاہم نیوزی لینڈ میں کنڈیشنز بالکل مختلف ہیں. وہاں باﺅنس زیادہ نہیں ہوتا جبکہ یہاں گیند زیادہ باﺅنس ہوتی ہے جس کی وجہ سے بیٹسمینوں کو مشکلات درپیش ہیں. کیوی کنڈیشنز کی وجہ سے بولنگ میں مشکل پیش آ رہی ہے، ٹیم کارکردگی بہتر بنانے کیلیے بھرپور کوشش کر رہا ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ حسن علی بولنگ کی طرح بیٹنگ میں بھی بہت جارح مزاج ہیں، انہوں نے گزشتہ میچ میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا، وہ اس سے قبل نیٹ پریکٹس میں بھی بڑے شاٹس کھیلتے ہیں۔