عمران خان کی شادی پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتی: میرا

عمران خان کی شادی پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتی: میرا


لاہور:فلمسٹار میرا نے کہاکہ لیلی نے مجھ پر گاڑی ہتھیانے کا بے بنیاد الزام لگایا ہے اور یہ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے کیا گیا ہے ،سب کو معلوم ہے کہ لیلی اور مائرہ خان ڈرگز لیتی ہیں اور اسی کے اثر کی وجہ سے وہ بھیکی بھیکی باتیں کرتی ہیں ۔


ایک بیان میں میرا نے کہا کہ مائرہ خان کوکین پینے کے ساتھ انجکشن بھی لگاتی ہیں اورلیلی بھی ہر وقت نشے کے عالم میں رہتی ہیں۔میں پچھلے پانچ سال سے امریکہ اور دبئی میں سٹڈی میں مصروف ہوں اور میرا ان سے کوئی رابطہ نہیں ۔انہوں نے کہاکہ لیلی میرے بھائی سے شادی کی خواہشمند تھی ۔


انہوں نے کہاکہ میں مائرہ خان اور لیلی کے لئے دعا گو ہوں کہ خدا ان کو نیکی کی ہدایت دے اوروہ نشہ کرنا چھوڑ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کی شادی پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتی البتہ شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ میں عمران خان کی ضرورمدد کروں گی