ایسے واقعات صرف قصور نہیں پورے ملک میں ہو رہے ہیں:خورشید شاہ

ایسے واقعات صرف قصور نہیں پورے ملک میں ہو رہے ہیں:خورشید شاہ


اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمان کی قراردادوں کو کبھی بھی حکومتوں نے چاہے صوبائی ہوں یا وفاقی کبھی اہمیت نہیں دی، ساری قراردادیں متفقہ طور پر منظور ہوئیں،2016-17میں 720واقعات ہوئے جن کے مجرموں کو گرفتار کرنے کی کوشش نہیں کی گئی، قصور کا واقعہ افسوسناک ہے، جس سے سارا ملک، ادارے، عام آدمی سب متاثر ہوئے ہیں۔


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قصور میں یہ پہلا واقعہ نہیں بارہ کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، یہ صرف قصور میں نہیں بلکہ پورے ملک میں ہورہا ہے،ملک میں سزا اور جزاء کا نظام نہیں پنجاب کی پولیس کی اتنی بڑی تعداد ہے کوئی مانے یا نہ مانے یہ حکومت کی نااہلی ہے، جس مقتول کا قاتل نا معلوم ہو اس کا قاتل حاکم وقت ہوتا ہ، ان واقعات سے عالمی سطح پر بدنامی ہورہی ہے، وزیر اعلیٰ اندھیرے میں ان کے گھر جاتے ہیں، دن کے اجالے میں کیوں نہیں جاتے۔

سید خورشید شاہ نے کہا کہ فاٹا ریفارمز بل آج بھی ایجنڈے پر نہیں ہے، جس پر ہمارا واک آؤٹ اٹل ہے، جو باتیں سڑکوں پر ہوتی ہیں وہ یہاں ہونی چاہئیں، پارلیمان کی قراردادوں کو کبھی بھی حکومتوں نے چاہے صوبائی ہوں یا وفاقی کبھی اہمیت نہیں دی، ساری قراردادیں متفقہ طور پر منظور ہوئیں،2016-17میں 720واقعات ہوئے جن کے مجرموں کو گرفتار کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔