قصور سانحہ پر لوگوں کا باہر نکلنا خوش آئند ہے : ماہرہ خان

قصور سانحہ پر لوگوں کا باہر نکلنا خوش آئند ہے : ماہرہ خان


کراچی:پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بچوں کو جنسی زیادتی سے محفوظ رکھنے کے لیے تعلیمی نصاب میں جنسی حملوں سے بچا کے موضوع کو شامل کرنے اور والدین کو اس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


کراچی پریس کلب کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ قصور واقعے پر لوگوں کا باہر نکلنا خوش آئند ہے اور لوگوں کا احتجاج کے لیے جمع ہونا بچوں سے زیادتی کرنے والوں کے لیے پیغام ہے کہ ہم ان درندوں سے زیادہ مضبوط ہیں۔ماہرہ خان نے کہا کہ بچوں کے جنسی استحصال جیسے مسائل کا طویل المیعاد بنیادوں پر حل نکالنا ہوگا اور ہمیں زیادتی جیسے جرائم کے خاتمے کے لیے آواز بلند کرتی رہنی چاہیے۔


انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بچوں کو جنسی زیادتی سے بچانے کے لیے آگاہی فراہم کی جائے اور اس سلسلے میں اسکولوں کے تعلیمی نصاب میں مضامین شامل ہونے چاہیءں جب کہ ماں کو بھی ترغیب دے کر بچوں میں ہراسانی سے بچنے کا شعور پیدا کیا جاسکتا ہے۔ماڈل اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک وقت ایسا آئے گا کہ ہمیں کبھی زینب ہیش ٹیگ یا جسٹس فار زینب کے نعرے نہ لگانے پڑیں اور اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ ایسا واقعہ نہ ہو، زینب کیاہل خانہ کوانصاف ملنا چاہیے اور حکمرانوں کی ذمے داری ہے کہ لوگوں کو انصاف فراہم کرے۔