پنجاب کی ’’شریف‘‘پولیس لوگوں کو تحفظ نہیں دے سکتی : شفقت محمود

پنجاب کی ’’شریف‘‘پولیس لوگوں کو تحفظ نہیں دے سکتی : شفقت محمود

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے پنجاب پولیس کو ’’شریف‘‘ پولیس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شریف پولیس لوگوں کو تحفظ نہیں دے سکتی‘ قصور کا واقعہ اندوہناک داستان ہے جس کی تکلیف ساری قوم محسوس کررہی ہے‘ یہ پنجاب پولیس کی نااہلی ہے کسی کی جان و مال کا تحفظ نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ قصور کا واقعہ اندوہناک داستان ہے جس کی تکلیف ساری قوم محسوس کررہی ہے۔ یہ نااہلی ہے پنجاب پولیس کی کسی کی جان و مال کا تحفظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں اچھے برے لوگ ہوتے ہیں ریاست کا کام ہے برے لوگوں سے عوام کو تحفظ دینا ۔ ن لیگ 19سال سے پنجاب پر حکومت کررہی ہے انہوں نے پنجاب پولیس کو اپنی باندی بنایا ہوا ہے۔ یہ پنجاب پولیس نہیں شریف پولیس ہے شریف پولیس لوگوں کو تحفظ نہیں دے سکتی۔