جاپان کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوشش کی تعریف

جاپان کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوشش کی تعریف

اسلام آباد: جاپان نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار جاپان کے سفیر تاکاشی کورائیہ نے اسلام آباد میں خزانہ کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر مفتاح اسماعیل کے ساتھ ملاقات میں کیا ۔

اس موقع پر مفتاح اسماعیل نے انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کیلئے جاپان کی فنی امداد کوخوش آمدید کہا. انہوں نے کہا یہ کاوشیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کوششوں کیلئے تقویت کا باعث ہوں گی۔

جاپانی سفیرنے مشیرخزانہ کے ساتھ فروری میں ہونیو الے اعلی سطح کے پاک جاپان پالیسی ڈائیلاگ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔