غیراخلاقی وڈیوز شیئر کرنے پر عرب خاتون کو قید اور جرمانہ کی سزا

غیراخلاقی وڈیوز شیئر کرنے پر عرب خاتون کو قید اور جرمانہ کی سزا

ابو ظہمی :غیراخلاقی وڈیوز شیئر کرنے پر عرب خاتون کو ایک سال قید اور 75لاکھ روپے جرمانہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست ابو ظہبی کی وفاقی عدالت نے عرب خاتون کو سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد کی تشہیر اور شیئرنگ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اخلاقی اقدار کی پامالی کرنے اور سائبر قوانین کی خلاف ورزی کا مجرم ٹہرایا ہے۔عدالت نے مختلف سماجی ویب سائٹس پر فحش مواد کرنے کی مجرمہ کو75لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق ملکی سائبرکرائم مجرمہ کی سوشل میڈیا پر ہونے والی غیر قانونی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے تھی، مجرمہ نے مختلف ویب سائٹس پر کئی اکاونٹس بنارکھے تھے جسے وہ غیر اخلاقی مواد کی شیئرنگ کے لیے استعمال کرتی تھی