پاکستانی بلے باز حارث سہیل نے کالے جادو کے متعلق اہم بیان دے دیا

پاکستانی بلے باز حارث سہیل نے کالے جادو کے متعلق اہم بیان دے دیا
image by facebook

لاہور : پاکستانی بلے باز حارث سہیل نے اپنے اوپر کالے جادو کے اثرات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں انجری کی وجہ سے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے باہر ہونا پڑا ۔


تفصیلات کے مطابق پاکستانی بلے باز حارث سہیل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ میری کارکردگی میں کالے جادو کا کوئی اثر نہیں ہے ، صرف ٹانگ کی انجری کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کو مکمل نہیں کر سکا ہوں ۔

ایک سوال کے جواب مین انھوں نے کہا کہ میری فیملی تک بھی ایسی افواہیں پھیلائی گئی ہیں کہ مجھ پر کوئی کالے جادو کے اثرات ہیں ، ایسی کوئی بات نہیں ہے ، دوسری طرف پاکستانی کرکٹ بورڈ نے بھی واضح کر دیا ہے کہ قومی بلے باز حارث سہیل ٹانگ میں انجری کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز مکمل نہیں کر سکے ہیں ۔