سعودی عرب نے غیر ملکی کارکنان کے پیشوں کے حوالے سے پرانا قانون منسوخ کردیا

سعودی عرب نے غیر ملکی کارکنان کے پیشوں کے حوالے سے پرانا قانون منسوخ کردیا
کیپشن: تصویر بشکریہ فیس بک

ریاض: سعودی عرب نے غیر ملکی کارکنان کے پیشوں کے حوالے سے پرانا قانون منسوخ اور نیا قانون نافذ العمل ہوگیاہے۔

وزارت محنت نے پیشوں میں تبدیلی کے حوالے سے نئے ضابطے یہ بنائے ہیں کہ ایسا کوئی بھی پیشہ جو سعودیوں کیلئے مخصوص ہو وہ پیشہ غیر ملکی نہیں اپنا سکتا۔

اگر وزارت محنت نے کسی پیشے میں تبدیلی کی پابندی لگا رکھی ہو تو ایسے پیشے کے لئے بھی تبدیلی کی اجازت نہیں ہوگی۔

علاوہ ازیں ایسے پیشے جن کیلئے پیشگی منظوری ضروری قرار دیدی گئی ہے وہ بھی نہیں اپنائے جاسکتے۔ ایسے پیشوں کیلئے تبدیلی نہیں ہوگی۔ان غیرملکی کارکنان میں پاکستان تارکین وطن بھی شامل ہیں ۔