غفار ذکری گروپ کا کارندہ شہزاد عرف فیضو دادا گرفتار

غفار ذکری گروپ کا کارندہ شہزاد عرف فیضو دادا گرفتار
کیپشن: ملزم کے سر کی قیمت 3 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

کراچی: رینجرز نے لیاری کے علی محمد محلہ میں کارروائی کے دوران گینگ وار غفار ذکری گروپ کے کارندے شہزاد عرف فیضو دادا کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق ملزم شہزاد عرف فیضو ٹارگٹ کلنگ، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہے۔

ملزم کے خلاف بغدادی تھانے میں 25 ایف آئی آر درج ہیں۔ ترجمان کے مطابق ملزم کے سر کی قیمت 3 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔