کینیڈا نے سعودی لڑکی کو سیاسی پناہ دے دی

کینیڈا نے سعودی لڑکی کو سیاسی پناہ دے دی
کیپشن: رہف نے آسٹریلیا میں سیاسی پناہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم اسے مسترد کر دیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔فوٹو/ ٹوئٹر

ٹورنٹو: کینیڈا نے ڈرامائی طور پر اپنے ملک سے فرار ہونے والی 18 سالہ سعودی لڑکی رہف محمد القعون کو سیاسی پناہ دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے 18 سالہ رہف محمد القعون بتایا کہ اگر انہیں واپس بھیجا گیا تو انہیں قید کر دیا جائے گا اور ان کا خاندان سو فیصد انہیں قتل کر دے گا۔

رہف نے آسٹریلیا میں سیاسی پناہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم اسے مسترد کر دیا گیا تھا۔بعدازاں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے رہف کو سیاسی پناہ دینے سے متعلق اقوام متحدہ کی درخواست منظور کر لی تھی۔

196b783ae52009a2274ed17472d237b1

جسٹن ٹروڈو نے اپنے پیغام میں کہا ہمیں رہف کو سیاسی پناہ دینے پر خوشی ہے کیونکہ کینیڈا وہ ملک ہے جو انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کی اہمیت کو سمجھتا ہے اور میں اس بات کی تصدیق کر رہا ہوں کہ ہم نے اقوام متحدہ کی درخواست قبول کر لی ہے۔

acd94a6cef69cb622b4f8be1c5dcfb14

دوسری جانب رہف محمد القعون نے بھی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مدد کرنے اور ان کی جان بچانے پر سب لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔